اردو شاعریاردو گیتقتیل شفائی

یہ تاروں بھری رات

از قتیل شفائی

یہ تاروں بھری رات یہ چھپ چھپ کے ملاقات ہمیں یاد رہے گی

یہ تاروں بھری رات ہمیں یاد رہے گی

گاتے ہوئے لمحات میں پھولوں کی یہ برسات ہمیں یاد رہے گی

یہ تاروں بھری رات ہمیں یاد رہے گی

اس رات نے دکھلائی ہمیں پیار کی منزل

گھل مل کے دھڑکتے ہیں محبت بھرے دو دل

مچلے ہوئے جذبات میں ڈوبی ہوئی ہر بات ہمیں یاد رہے گی

قدموں میں بچھے جاتے ہیں چاند اور ستارے

ساتھ اپنے چلے آتے ہیں چاند اور ستارے

مہکی ہوئی یہ رات کرنوں کی یہ برسات ہمیں یاد رہے گی

بیتاب نگاہوں نے تمہیں پیار کیا ہے

مل کر نہ جدا ہوں گے یہ اقرار کیا ہے

ہاتھوں میں لئے ہاتھ کہی تم نے جو اک بات ہمیں یاد رہے گی

یہ تاروں بھری رات ہمیں یاد رہے گی

قتیل شفائی

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button