سلام اہل بیت

سلام کے آغاز میں اہل بیت پاک اور ائمہ اہل بیت پر درود بھیجا جاتا ہے۔اہل‌‌ بیت خاندان پیغمبر اکرم حضرت محمدؐ کو کہا جاتا ہے جن کی طرف آیت تطہیر اور آیت مودت میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اہل بیت میں امام علیؑ، فاطمہ زہراءؑ، امام حسنؑ، امام حسینؑ اور امام حسین کی اولاد میں سے نو ائمہ معصومینؑ شامل ہیں۔
شیعہ عقیدے کے مطابق اہل بیتؑ مقام عصمت کے مالک ہیں اور تمام اصحاب پر فوقیت رکھتے ہیں۔ ان کی محبت و مودت مسلمانوں پر واجب ہے اور اہل بیتؑ مسلمانوں کی ولایت اور امامت کے عہدیدار ہیں؛ نیز مسلمانوں پر فرض ہے کہ دینی مسائل میں اہل بیتؑ کو اپنا مرجع سمجھیں اور ان سے رجوع کریں۔

Back to top button