آپ کا سلاماسلامی گوشہسردار حماد منیرنعتیہ کلام ﷺ

یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

سردار حمادؔ منیر کا اردو نعتیہ کلام

یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء
آپ پر میری جاں یہ جہاں ہوں فدا

رفعتیں چومتیں ہیں قدم آپ کے
آپ کو آسماں دیکھتا رہ گیا

ساری اُمت درودِ مبارک پڑے
آپ کا پھر بھی ہوتا نہیں حق ادا

طور کے جس تجلّی نے ٹکڑے گیے
آپ نے دیکھ لی حوصلہ آپ کا

جب جہالت میں تھے ابنِ آدم مگن
آپ کو رب نے سب کا چنا رہنما

آپ اول سے آخر تلک ہیں رسُل
آپ کی ابتدا ہے نہ ہے انتہا

اس جہاں ہی نہیں روزِ محشر میں بھی
آپ میرا سہارا ہیں بعد از خدا

یہ عقیدت بھری ایک نعت آپ کی
میرے پلڑے میں اس کے سوا کچھ نہیں

ہے گزارش یہ حامیؔ کی تجھ سے صبا
تو محمد کے در پر یہ جا کر سنا

سردار حمادؔ منیر

post bar salamurdu

سردار حماد منیر

سردار حمادؔ منیر کی پیدائش پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور شہر ایبٹ آباد کے ایک علاقے نتھیاگلی ملاچھ میں ہوئی جو کہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پیکنک پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی میٹرک تک کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نتھیاگلی سے حاصل کی اور 2022 میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے تعلیم کے سلسلے میں اپنے جڑواں بھائی سردار مریض منیر کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کا رخ کیا اور وہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں داخلہ لیا اور وہیں سے 2024 میں آیف ایس سی کا امتحان پاس کیا اور ابھی وہ( ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکناجی ) سے اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔اور شاعری کا شوق انہیں اپنے ہائی اسکول کی ابتدا ہی سے ہوا اور پھر اچھا اساتذہ کی رہنمائی سے فارسی عربی اور انگریزی جیسی زبانوں کے اصول کا شوق پڑا اور اسی سے ان کا رخ اُردو شاعری کی طرف مائل ہوا اور نتیجتاً ان وہ کالج کے دونوں میں خود بھی شاعری لکھنے لگے

ایک تبصرہ

  1. میں سلام اردو ویب سائٹ کے منتظمین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے معزز پلیٹ فارم کو میرے کام سے مزین کیا۔
    میں عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ میری بقیہ تحریریں بھی شائع کی جائیں، کیونکہ یہ میرے لیے حوصلہ افزائی اور اعزاز کا باعث ہوگی۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اگر کوئی کوتاہیاں یا مطلوبہ نظر ثانی ہو تو بلا جھجھک مجھے مطلع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button