میں اکثر سوچتی ہوں اللہ تعالیٰ جب جنت میں آپ اپنا دیدار کروائیں گے تو میں متقی اور پرہیزگاروں میں تو نہیں ہوں گی.. لیکن مجھے یقین ہے مجھے آپ کی محبت کسی بھی گوشہ سے کھینچ کر لے آئے گی.. میں بھاگتی ہوئی آؤں گی آپ کی طرف.. شاید کہ اپنے اعمال کی وجہ سے بار بار گر پڑوں شاید کہ میں گناہوں کا بوجھ نہ اٹھا سکوں لیکن میں جانتی ہوں آپ کی محبت مجھے وہاں بھی سہارا دے گی.. بالکل اس ہی طرح جس طرح دنیا میں آپ مجھے سمیٹ لیتے ہیں.. میں اڑنے کی کوشش کروں گی اور چاہوں گی جلد از جلد میرے رب کے پاس پہنچ جاؤں میں نہیں جانتی وہ کیا کیفیت ہوگی میں بس اتنا جانتی ہوں وہ کیفیت برحق ہے وہ ضرور ہوگی.. آپ فرماتے ہیں:
ترجمہ:
اور تم بھی انتظار کرو ہم بھی منتطر ہیں ۔ (سورۂ ھود)
میں آج منتظر ہوں یوم القیامۃ کی اور جنت میں منتظر ہوں گی آپ سے ملاقات کی
اللہ میں چاہتی ہوں میں جب آپ سے ملوں تو آپ مجھے دنیا کی زندگی میں مجھ پر کیے گئے بے حساب احسانات یاد دلائیں..❤
آپ مجھے یاد دلائیں کہ جب تم بالکل ٹوٹ گئ تھیں تب ہم نے تمہیں قرآن کی اس خوبصورت آیت سے ایسا سمیٹا تھا کہ تم دوبارہ ٹوٹ نا سکو.. 😍
وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾
ترجمہ:
اور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا دے گا کہ تم خوش ہوجاؤ گے. (سورۃ والضحیٰ)
میں چاہتی ہوں اللہ میں جب آپ سے ملوں تو اس وقت کا ذکر کروں جب اس رات میں نے ہر طرف سے مایوس ہو کر ٹوٹ کر بکھر کر شدت سے جب صرف آپکو پکارا تھا اور اگلے ہی لمحے میرے رب نے مجھے پھر کبھی نا ٹوٹنے کا یقین دلا کر ایسا جوڑا تھا کہ میں صرف حیران تھی💕
میں چاہتی ہوں جب آپ سے ملوں تو آپ کے ان خوبصورت لوگوں کی باتیں کروں جنہوں نے مجھے آپ کی ذات پر یقین کرنا سکھایا جنہوں نے مجھے خود سے ملاقات کرنا سکھائ جن کے ذریعے اللہ آپ نے مجھ پر میری حقیقت واضح فرمائ💕
میں چاہتی ہوں آپ مجھے یاد دلائیں کہ جب تم بغیر وقت کا لحاظ کیے مجھے پکارتی تھیں اور اگلے ہی لمحے تمھارے رب کی طرف سے جواب آتا تھا.. تمہارے رب نے تمہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا.. ہر پکار کا جواب دیا اور ہر دفعہ خوبصورت طریقے سے اپنے ہونے کا احساس دلایا💕
الحمدللہ😊
Can’t wait to meet You(S.w.t)😍
In deep love with my Allah(S.w.t)
بریرہ خان
بہت خوب لکھا آپ نے ! اللہ مزید ترقیات سے نوازے آمین.
Ma sha Allah…. So beautiful ❤️ ❤️
جزاک اللہ خیراً کثیراً