اردو ڈرامے

ڈرامے کا تصوّر قدیم یونان سے وابستہ ہے، ڈراما (Drama) کا لفظ یونانی زبان سے بنا ہے، جس کے معنی تمثیل، ناٹک یا سوانگ کے ہیں ان سب الفاظ کا مفہوم ہے۔ ’’کچھ کر کے دکھانا‘‘۔ ڈرامے سے انسان کی دلچسپی فطری ہے۔ ’’ڈراما‘‘ کی جامع تعرف کرنا مشکل ہے۔ ایک مغربی ناقد ھُڈسن کے الفاظ میں ’’ڈراما ایک نقالی ہے جو حرکت (عمل) اور تقریر (مکالمہ) کے وسیلے سے کی جاتی ہے‘‘۔ اُردو میں ڈرامے کے ایک ممتاز نقاد ڈاکٹر محمد اسلم قریشی کا خیال ہے کہ ’’ڈراما اسٹیج پر فطرت کی نقالی کا ایک ایسا فن ہے جس میں اداکاروں کے ذریعے ذندگی کے غیر معمولی اور غیر متوقع حالات کے عمل میں ’’قوّتِ ارادی‘‘ کا مظاہرہ تماشائیوں کے روبرو ایک معیّن وقت اور مخصوص انداز میں کیا جاتا ہے‘‘۔ مختصراً یوں سمجھئے کہ ڈراما وہ کہانی ہے جو مختلف کردار اپنی گفتگو اور اپنے عمل کے ذریعے اسٹیج پر پیش کرتے ہیں۔

Back to top button