آغا حشر کاشمیریاردو غزلیاتشعر و شاعری

یقین اُن کی عنایت کا زی نہار نہ کر​

آغا حشر کاشمیری​ کی ایک اردو غزل

یقین اُن کی عنایت کا زینہار نہ کر​
بہشت بھی جو یہ بُت دیں تو اعتبار نہ کر​

​ہر ایک اشک تماشائے صد گلستان ہے​
امیدِ عیش کو شرمندہء بہار نہ کر​

​وہ مرگ عشق کی لذت سے آشنا ہی نہیں​
دعائے خضر پہ آمین بار بار نہ کر​

​ترانہ جنگ کا شور شکست دل کو سمجھ​
کبھی اطاعتِ تقدیرِ روزگار نہ کر​

​جہاں میں کشمکش جہد کا ہے نام حیات​
یقین مسئلہ جبرو اختیار نہ کر​

​متاعِ عیش فتوحات سعی کا ہے صلہ​
سپاس سنجیء ایّام روزگار نہ کر​

آغا حشر کاشمیری

post bar salamurdu

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button