آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزیوسف صدیقی

اللہ کو گواہ بنا کر دیا گیا جواب

ایک اردو تحریر از یوسف صدیقی

خیبرپختونخوا کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ایک طویل عرصے سے یہ خطہ دہشت گردی، بدامنی اور قربانیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہاں کے عوام نے اپنے گھر اجڑتے دیکھے، اپنے پیاروں کے جنازے اٹھائے اور امن کی خاطر بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ ایسے حالات میں پاک فوج کے جوان بھی مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

اسی پس منظر میں میرانشاہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے جو بات کہی، وہ قابلِ توجہ ہے۔

انہوں نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا:

"اگر مجھے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے، معدنیاتgen naeem akhtar پر قبضہ کرنے یا کسی خفیہ ایجنڈے کے تحت بھیجا گیا ہے تو اللہ تعالیٰ میری دنیا اور آخرت برباد کرے۔ میری تنخواہ حرام ہو۔”

یہ معمول کا بیان نہیں تھا۔ ایک اعلیٰ فوجی افسر قبائلی عمائدین کے سامنے اپنی نیت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا رہا تھا۔ انہوں نے ان الزامات کو انتہائی واضح الفاظ میں رد کیا اور اپنی بات کو اللہ تعالیٰ کی عدالت سے جوڑ دیا۔

میرا خیال ہے کہ اس معاملے کو سمجھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے زمینی حالات کو بھی دیکھنا ہوگا۔ ایک طرف دہشت گردی کے واقعات ہیں، دوسری طرف ہمارے فوجی جوان ہیں جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ان جوانوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مختلف الزامات لگانا آسان ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہر الزام کے پیچھے کوئی ٹھوس ثبوت بھی موجود ہے؟ اختلاف ضرور ہونا چاہیے، سوال بھی ہونے چاہئیں، مگر کسی پر بغیر ثبوت الزام لگانا کہاں کا انصاف ہے؟

ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔ کتنے ہی فوجی جوان شہید ہوئے، کتنے خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہوئے اور کتنے ہی عام شہری اس آگ کی لپیٹ میں آئے۔

میری نظر میں اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قومی اتحاد اور باہمی اعتماد کی ہے۔ پاک فوج اور عوام ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ عوام کا تحفظ، ملک کا دفاع اور امن کا قیام ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کور کمانڈر پشاور کے اس بیان کو اسی پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اب اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہو، عوام کے خدشات دور ہوں، دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور علاقے کے وسائل سے مقامی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے۔

یوسف صدیقی

post bar salamurdu

یوسف صدیقی

میرا نام یوسف صدیقی ہے اور میں ایک تجربہ کار کالم نگار اور بلاگر ہوں۔ میں نے 2009 سے تحریری دنیا میں قدم رکھا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے خیالات عوام کے سامنے پیش کیے۔ میں نے روزنامہ دنیا میں مختصر کالم لکھے اور 2014 میں بہاولپور کے مقامی اخبار صادق الاخبار میں بھی مستقل لکھائی کا تجربہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، میں نے ڈیجیٹل ویب سائٹ "نیا زمانہ" پر کالم شائع کیے اور موجودہ طور پر بڑی ویب سائٹ "ہم سب" پر فعال ہوں۔میری دلچسپی کا مرکز سماجی مسائل، سیاست اور عمرانیات ہے، اور میں نوجوانوں اور معاشرتی تبدیلیوں کے موضوعات پر مؤثر اور معلوماتی تحریریں پیش کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔بلاگ نویسی کا تجربہ: میں تقریباً 15 سال سے مختلف پلیٹ فارمز پر لکھ رہا ہوں۔ میری تحریریں عوامی، سیاسی اور سماجی موضوعات پر مبنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button