آپ کا سلاماردو غزلیاتسردار حماد منیرشعر و شاعری
بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل
بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
منتظر عُشّاق کو چہرہ دِکھانا چاہیے
باوجود اس عشق میں کیا کیا ستم ہم نے سہے
پھر بھی پاگل دل مرا کہ دل لگانا چاہیے
ہم سرِ محفل سے اب تک شعر ہی کہتے رہے
آپ کو بھی کچھ نہ کچھ اب تو سنانا چاہیے
تھک چکا ہے دل مسلسل مشکلوں سے اے خدا
کم سے کم اب سو کے ہی آرام پانا چاہیے
بارہا غرضِ ریا سو سو عمل اچھے کیے
صدقِ دل سے کیا , کیا ہے جو دِکھانا چاہیے
جو کسی مشکل میں حامیؔ آپ کی ہمت بنے
آپ کو بھی اس طرح کا اک دیوانہ چاہیے
حامیؔ ہمّت ہارنا مومن کا شیوہ ہی نہیں
آزمائش کی گھڑی میں مسکرانا چاہیے
سردار حمادؔ منیر








سردار حمادؔ منیر کلام