آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمبشر سعید
عشق کیا ہے، ہوس ہے کیا، اے دوست!
مبشر سعید کی ایک اردو غزل
عشق کیا ہے، ہوس ہے کیا، اے دوست!
پاس آ کر مکالمہ اے دوست!
اس لیے میرے دل کو بھاتا ہے
ہے ترا روپ عشق سا اے دوست!
میں تجھے سوچتا کیوں رہتا ہوں؟
کبھی یہ بات سوچنا اے دوست!
میں تری نیند جاگتا رہتا
تو، مرے خواب دیکھتا اے دوست!
وصل کے سرمئی علاقے میں
کبھی ملنے کی سوچنا اے دوست!
تجھ کو کتنا عجیب لگتا ہے؟
یہ مرا درد تھوکنا اے دوست!
جو ہُوا، سو ہُوا، خفا نہ ہو
تو بُرا وقت بھول جا اے دوست!
تو مرا حال جان جائے گا
پیٹر صحرا کے دیکھنا اے دوست!
مبشر سعید