آپ کا سلاماردو غزلیاتسردار حماد منیرشعر و شاعری
صبا اس سے کہہ دو مجھے اب نہ مانگے
سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل
صبا اس سے کہہ دو مجھے اب نہ مانگے
میں پا لوں اسے پــر رسائی نہیں ہے
نہیں ہے توقع کہ پھر ہم ملیں گے
تو پھر اس سے کہ دو مجھے اب نہ مانگے
تڑپتی ہے روح اس کی ہر اک صدا پر
مگر میں ہوں بے بس مجھے اب نہ مانگے
حمّاد اب بتا دو خودی جا کہ اس کو
کہ تو بے وفا ہے تجھے اب نہ مانگے
سردار حمادؔ منیر








