آپ کا سلاماردو غزلیاترانا عثمان احامرشعر و شاعری

عکس ھو سکتا ھوں

رانا عثمان احامر کی ایک اردو غزل

عکس ھو سکتا ھوں تصویر بھی ھو سکتا ھوں
آئنہ خانے کی تشہیر بھی ھو سکتا ھوں

میں منافق سے کبھی ہاتھ مِلاتا ھی نہیں
آپ دشمن ہیں بغل گیر بھی ھو سکتا ھوں

خستگی آنکھ کے کوزے میں اُتر آئی، پر
تیرے چھونے سے میں تعمیر بھی ھو سکتا ھوں

جس کے ماتھے پہ مسافت کا ھے نوحہ لکھا
اُس کے پاؤں کی میں زنجیر بھی ھو سکتا ھوں

آج دامن میں ھے خوشیوں کا بسیرا لیکن
کل برے وقت کی تحریر بھی ھو سکتا ھوں

رانا عثمان احامر

رانا عثمان احامر

" مختصر تعارف " نام ۔ محمد عثمان انور قلمی نام ۔ رانا عثمان احامر تاریخ پیدائش ۔ 1990۔08۔04 شہر ۔ چوبارہ سیالکوٹ پاکستان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button