کربل کے میداں میں تو یہ تارے گئے حضورﷺ
پانی کی شدتوں سے یہ پیاسے گئے حضورﷺ
سردار جنتوں کے جو حسؓن و حسینؓ ہیں
لوگوں کو علم تھا کہ نواسے گئے حضور ﷺ
بچپن سے تو صحابؓہ بھی ان کو تھے جانتے
نیزوں او تیروں سے جو یہ مارے گئے حضورﷺ
شدت تھی پانی کی ابھی چھوٹے تھے اصغریؓ
ان پر بھی تیر تیر گزارے گئے حضورﷺ
تھے لال فاطمؓہ بھی علیؓ کے یہ شیر بھی
سلماؔنی فاطمہ کے دلارے گئے حضورﷺ
حافظ حمزہ سلمانی