آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر طارق قمرشعر و شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی ہے

ایک اردو غزل از طارق قمر

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی ہے
کہ نیند آخر مری کہاں شب گزارتی ہے

یہ بے قراری یہ کرب باطن کا مسئلہ ہے
کہ موجِ دریا جو سر کناروں پہ مارتی ہے

زمانہ کرتا ہے جنگ اس سے ہر اک صدی میں
مگر محبت کہاں زمانے سے ہارتی ہے

کسی کے چہرے سے چھین لیتی ہے تابناکی
کسی کے چہرے کو فاقہ مستی نکھارتی ہے

خدا کو پانے کی چاہ لاشوں سے ہوکے گزرے
کسی کو ایسے بھی کیا خدائ پکارتی ہے

اب اس میں سوراخ ہو چکے بس یہ دیکھنا ہے
کہ ناؤ کس کس کو اب کنارے اتارتی ہے

پھر آسمانوں کی وسعتیں تنگ ہو رہی ہیں
یہ لگ رہا ہے کہ مجھ کو مٹّی پکارتی ہے

ڈاکٹر طارق قمر

post bar salamurdu

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button