آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفرح گوندل

ہم ایک دوجے سے چاہ کر

فرح گوندل کی ایک اردو غزل

ہم ایک دوجے سے چاہ کر جو بچھڑ رہے تھے
ہمارے بخیے ہمارے ہاتھوں ادھڑ رہے تھے

وہ میری آنکھوں کے سامنے غیر ہو رہا تھا
عدو کے سب تیر میرے سینے میں گڑ رہے تھے

ہمارے خوابوں کی کوئی تعبیر ہی نہیں تھی
کبھی بسے بھی نہ تھے جو گلشن اجڑ رہے تھے

ہم عہدِ بد عہد میں جیے جا رہے تھے ایسے
کھڑے کھڑے دھوپ میں شجر جیسے سڑ رہے تھے

جفا کی آندھی پرانی قدریں ہلا چکی تھی
ہزار سالہ شجر جڑوں سے اکھڑ رہے تھے

وہ جو بھی کہتا میں اس کی ہر بات مانتی تھی
اس ایک عادت پہ لوگ مجھ پہ بگڑ رہے تھے

فرح گوندل

فرح گوندل

نام فرح گوندل ، سکونت اسلام آ باد- پیدائش ملکوال منڈی بہاوالدین- تعلیم ایم فل اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button