آپ کا سلاماردو تحاریراردو نظمصنم فاروق حسین

کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟

از قلم صنم فاروق حسین

کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
سورج نکلتے ہوئے اس کے ارد گرد کی مسکراتی روشنی
اس کے ڈوبتے ہوئے اداس کرنے والا مدہم اجالا
کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
چاند کی چاندنی رات میں ہر سو پھیلی نکھری سفیدی
اور پھر اندھیری رات میں ہر سو پھیلا اندھیرا
کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
اچھے وقت میں اپنوں کی اپنائیت
برُے وقت میں اپنوں کا غیر ہونا
کیا۔ تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
ہستے مسکراتے چہروں کا دکھ
اور انکھوں میں نئی امید کی کرن
کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
خدا کا دن سے رات اور رات سے دن کرنا
بنجر درختوں کو پھر سے ہرا بھرا کرنا
کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
طلوع افتاب سے غروب آفتاب
خدا کی قدرت کے ہر رنگ کا نظارہ
کیا تم نے کبھی دیکھا ہے ؟
خدا کی محبت میں دی گئی نعمتیں
اور گناہوں کے باوجود بخشش کا ذریعہ
ابن آدم ذرا غور تو کر
خدا کی قدرت کے رنگ تجھے نظر ائے گا ۔تیرا وجود ۔تیرے شعور کا نظریہ
اور تیرا خدا پر ایمان
پھر بتا کر دیکھ
تو نے کیا دیکھا ہے ۔

از قلم
صنم فاروق حسین 

post bar salamurdu

عائشہ فاروق حسین

وابستہ ہے رب سے ذات ھماری ھماری روح کا جو سکون ھے۔ ذکر الہی کرنے میں رہنے والوں کا صنم رب سے الگ ہی عشقِ جنون ھے۔ رقیب تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button