آپ کا سلاماردو غزلیاتتجدید قیصرشعر و شاعری

میرے دیکھے سے کوئی بھی ہو سنبھل پڑتا ہے

تجدید قیصرکی ایک اردو غزل

میرے دیکھے سے کوئی بھی ہو سنبھل پڑتا ہے
پاؤں رکھتی ہوں جہاں راستہ چل پڑتا ہے

میں شب و روز تجھے ڈھونڈتے رہنے کی نہیں
اس طرح میری توجہ میں خلل پڑتا ہے

اس کو سمجھاتی بھی ہوں راستہ گھر کا ہر بار
وہ مگر اور کسی سمت نکل پڑتا ہے

میرے گلدان میں کھلتے ہیں ترے لمس کے پھول
میری شاخوں پہ ترے نام کا پھل پڑتا ہے

اس کو شوخی بھی میسر ہے فراوانی سے
وہ جو حالات کی مرضی سے بدل پڑتا ہے

تجدید قیصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button