بو الحسن شیرِ خدا مولا علی
علم و حکمت کا ہیں دروازہ علی
وہ حبیبِ مصطفیٰﷺ خیبر شکن
حاملِ علَمِ رسول اللہ علی
ہیں سبھی اصحاب تاروں کی طرح
قول ہے کہ لا فتیٰ الّا علی
بے شمار ان کے فضائل ہیں رقم
زہد و تقویٰ، برتر و بالا علی
مردِ میداں، صاحبِ الذوالفقار
بو تراب و حق کا سر چشمہ علی
آپ ہی ہیں رہنمائے صوفیاء
اولیاء اللہ کا قبلہ علی
یا الٰہی مشکلیں آسان کر
واسطے مشکل کشا مولا علی
ﺳﻌﯿﺪ ﺳﻌﺪﯼ