آپ کا سلاماردو غزلیاتسلطانہ نازشعر و شاعری

محبوب تیرا عشق

سلطانہ ناز کی ایک اردو غزل

میں کیسے تباہ ھو گیا اس سوچ میں گم ھوں
محبوب تیرا عشق تباہی تو نہیں تھا ؟

دل کیسے سیاہ ہو گیا اس کھوج میں گم ہوں
ہر لفظ محبت کا سیاہی تو نہیں تھا؟
محبوب تیرا عشق ، تباہی تو نہیں تھا؟

خوش ہو محبتیں کسی زنداں میں ڈال کر
اندر سے مزاج آپ کا شاہی تو نہیں تھا؟
محبوب تیرا عشق تباہی تو نہیں تھا ؟

خوابوں میں بہت بار میں رویا تیرے لئیے
یہ وقت سے پہلے کی اگاہی تو نہیں تھا؟
محبوب تیرا عشق تباہی تو نہیں تھا؟

رگ رگ میں دوڑتا تھا کبھی،عشق ،عشق ،عشق
اجڑا ھوں کوئی غضب الٰہی تو نہیں تھا؟
محبوب تیرا عشق تباہی تو نہیں تھا؟

سلطانہ ناز 

سلطانہ ناز

میرا نام سلطانہ ناز ہے ۔ میرا تعلق پاکستان کہ خوبصورت شہر لاہور سے ہے ۔ مگر ابھی میں سویڈن میں موجود شہر کالمار سٹی میں اپنی فیملی کہ ساتھ مقیم ہوں ۔ سویڈش کمپنی میں جاب کرتی ہوں ۔ اور ادب سے لگاؤ رکھتی ہوں ۔ شاعری اظہار کرنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہے ۔ جو رب اپنے بندوں کو عطا کرتا ہے۔ میری شاعری بھی میرے رب کی عطا ہے ۔ میری پہچان میرا تعارف میری شاعری ہے اس کہ سوا میرا کوئی تعارف نہیں ۔ اور اپنے رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کر لے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button