اسلامی گوشہسلام اہل بیت

منقبت بحضور سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓ

سلام اہل بیت از جناب پیر نصیر الدین نصیر رح

منقبت بحضور سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓ

پڑا ہوں در پہ تیرے مثلِ کاہ یا زہرا​
ملے فقیر کو خیراتِ جاہ یا زہرا​

ہے مرتضی تیرے شوہر، تو مصطفی بابا​
زہے یہ اوج و شرف ،عز و جاہ یا زہرا​

ملے جو اسکی اجازت مجھے شریعت سے​
تو تیرا در ہو میری سجدہ گاہ یا زہرا​

خدا کو میں نے سدا لا شریک مانا ہے​
خدا کے سامنے رہنا گواہ یا زہرا​

ہیں جن کے نور سے امت کے روزو شب روشن​
حسن حسین تیرے مہر و ماہ یا زہرا​

تیرے حسین کا کردار دیکھ کر اب تک​
پکارتے ہیں ملک واہ واہ یا زہرا​

درود تجھ پہ ہو مصداقِ بضعۃ منی​
سلام تجھ پہ ہو گیتی پناہ یا زہرا​

ہیں تیری آل سے پیرانِ پیر محی الدین​
جو اولیاء کے ہوئے سربراہ یا زہرا​

بھروں تو کیسے بھروں دم تیری غلامی کا​
بہت بڑی ہے تیری بارگاہ یا زہرا​

کہاں تو ایک نجیبہ عفیفہ پاک نظر​
کہاں میں ایک اسیرِ گناہ یا زہرا​

تو بادشاہِ دو عالم کی ایک شہزادی​
میں اک غریب تیری گرد راہ یا زہرا​

اجڑ چکا ہوں غم زندگی کے ہاتھوں سے​
کھڑا ہوں در پہ بحالِ تباہ یا زہرا​

ہوں معصیت کی سیاہی ملے ہوے منہ پر​
کسےدکھاؤں یہ روئے سیاہ یا زہرا​

میں گو بُرا ہوں مگر تیرا وہ گھرانہ ہے​
کیا بُروں سے بھی جس نے نباہ یا زہرا​

بھری ہیں در سے ہزاروں نے جھولیاں اپنی​
میری طرف بھی کرم کی نگاہ یا زہرا​

نہ پھیر آج مجھے اپنے در سے تو خالی​
کہ تیرے بابا ہیں شاہوں کے شاہ یا زہرا​

جیوں تو لے کے جیوں تیری دولتِ نسبت​
مروں تو لے کے مروں تیری چاہ یا زہرا​

بروز حشر نہ پرسان ہو جب کوئی اسکا​
ملے نصیر کو تیری پناہ یا زہرا

جناب پیر نصیر الدین نصیر رح

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button