- Advertisement -

دنیا کے مشکل ترین حالات

بریرہ خان کا اردو کالم

دنیا کے مشکل ترین حالات

آج دنیا کے مشکل ترین حالات مختلف بیماریوں٬ آفتوں٬ مصیبتوں اور آزمائشوں سے تنگ آکر لوگ بہت پریشان ہوگئے ہیں٬ امید ہی کھو بیٹھے ہیں۔ ناامیدی اور مایوسی نے انسانی ذہن کو روک کر رکھ دیا ہے انسان دور دیکھ نہیں پا رہا دوراندیشی انسان سے ختم ہو رہی ہے ظاہر کا مکلف انسان صرف ظاہر کی صورت کو دیکھ کر اس ہی پر رک جاتا ہے۔ وہ اس کے پیچھے چھپی مصلحت کو جاننے کی کوشش نہیں کرتا۔ آئیے ہم ان حالات کا ایک اور رخ دیکھنے کی ایک چَھوٹی سی کوشش کرتے ہیں٬ کہ ان حالات سے ایک مسلمان کے ایمان کو فائدہ کس طرح ہوسکتا ہے٬ کیونکہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتے٬ اللہ تعالی کے ہر کام میں مصلحت پوشیدہ ہے اور ہر مصیبت٬ ہر تکلیف میں اللہ مدد فرماتے ہیں٬ کیونکہ مدد کرنے والی ذات٬ مخلص ترین ذات٬ صرف ایک ہے اور وہ ہے اللہ۔
آج اگر ہم دیکھتے ہیں تو تو ہمیں بہت سی آسائش نظر تو آتی ہے لیکن سکون بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے اس کی خاص اور سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ سکون اللہ کے ذکر میں ہے:
القرآن – سورۃ نمبر 13 الرعد
آیت نمبر 28
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَطۡمَئِنُّ قُلُوۡبُهُمۡ بِذِكۡرِ اللّٰهِ‌ ؕ اَلَا بِذِكۡرِ اللّٰهِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ ۞
ترجمہ:
یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور جن کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یا درکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔
ایک وجہ تو یہ ہے کہ ذکر اللہ میں ایک خاص کمی آگئی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے لوگوں کو اپنی ذات سے جوڑے رکھنا چاہتے ہیں٬ اللہ تعالی کہیں اور انسان کو جانے نہیں دینا چاہتے۔ انسان کو رسوائی سے بچانا چاہتے ہیں دیکھنا چاہتے ہیں انسان کو عزت دینا چاہتے ہیں٬ انسان کو معاشرے میں معزز بنانا چاہتے ہیں٬ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی انسان کو مختلف طریقوں سے اپنی ذات (رجوع الی اللہ) کی طرف بلانے کے لئے مختلف حالات پیدا کرتے ہیں٬ تاکہ مسلمان اللہ کی طرف رجوع کرے٬ مسلمان صرف اللہ سے مانگے اور مسلمان کے لیے صرف ایک ذات ہو اور وہ اس کے رب کی ذات۔ اس کے لیے سب سے اہم ہو اس کے رب کی رضا۔ ہر چیز کو وہ دل کی آنکھ سے فنا جانے اسے وہ دل کی آنکھ سے فنا مانے اور انسان دل کی آنکھ سے اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ صرف باقی رہنے والی ذات اس کے رب کی ہے اور انسان کو اپنے رب کے لئے جینا ہے اللہ کے دین کا کام کرنا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائیں اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائیں۔
ہمیں اخلاص کے ساتھ عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔

از قلم: بریرہ خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
بریرہ خان کا اردو کالم