دنیا میں جینا میرا ابھی سے ہوا محال
مشکل کشائی کیجیے مشکل کشا علیؓ
حیدرؓ کا ذکر دل کو سکوں بخشنے لگا
ہے راحتوں کا باب ، مرا رہنما علیؓ
فتح و ظفر کے راز ، شجاعت کے باب ہیں
شیرِ خدا علیؓ ہیں مرے پیشوا علیؓ
علم و ہنر کا در ہے سخاوت کی انتہا
ہر درد کا مداوا ، شفیق و عطا علیؓ
حمزؔہ کو بھی عطا ہو وہ جوشِ ولائے حق
دل میں بسا رہے سدا ، مہر و وفا علیؓ
حافظ حمزہ سلمانی