آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمز

بدترین جانوروں کا مسکن

اردو آرٹیکل از ڈاکٹر عبدالہادی

شاید دنیا کے بد ترین جانوروں کا مسکن ہے یہ خطہ

قوم ؟ قوم تو بہت دور کی بات یہاں تو انسان ہی نہیں ہیں تو قوم کیسے بنے گی

ایک دسمبر میں ایک ہی دین کے “ماننے” والوں (دین جسے یہ اپنا نظریہ حیات کہتے ہیں) نے زبان کی بنیاد پر اپنا ملک توڑ دیا۔

ایک دسمبر میں یہاں کے جانوروں نے اسی دین کے نام پر ایک سکول میں گھس کر معصوم بچوں کو مار ڈالا اور بے شمار خنزیروں نے اس مذموم حرکت کی توجیہات بھی پیش کیں۔ استغفراللہ

اور اب پھر ایک اور دسمبر میں کچھ جانوروں نے اپنی انا کی تسکین اور جھوٹی طاقت کے نشے میں ایک ہسپتال میں گھس کر جو کیا سو کیا لیکن ستم یہ کہ کوئی جانور اس پر شرمندہ تک نہیں

بچپن میں مجھے فخر ہوا کرتا تھا کہ الحمدللّٰہ میں مسلمان پیدا ہوا، الحمدللّٰہ پاکستان جیسا نظریاتی اسلامی ملک میرا وطن ہے، الحمدللّٰہ ہماری قومی زبان اردو ایک میٹھی زبان ہے جو دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے اور دنیا کی بہترین زبانوں میں سے ہے۔ الحمدللّٰہ میں عصر حاضر کے ایک عظیم فلاسفر اقبال کے خطے سے تعلق رکھتا ہوں جس کی تحریروں کے دنیا میں سب سے زیادہ ترجمے ہوئے اور دشمن بھی اسے پڑھتے ہیں۔ الحمدللّٰہ میں دنیا کی قدیم ترین تہذیب اور زرخیز ترین خطے کا رہنے والا ہوں

لیکن آج مجھے کسی بات پر فخر نہیں ہے۔ شرمندگی ہے، دکھ ہے اور شدید غصہ ہے اپنے ہم وطن بلکہ وطن تو شاید ہے ہی نہیں، ہم خطہ کہنا چاہئے اور ہم نفس جانوروں پر

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button