آپ کا سلاماردو غزلیاتتجدید قیصرشعر و شاعری

ستارے سے ستارا مل رہا ہے

تجدید قیصرکی ایک اردو غزل

ستارے سے ستارا مل رہا ہے
ترا آنا ضروری ہو گیا ہے

طلسمی شہر ہے یہ تیری دنیا
جو آیا ہے یہیں پر رہ گیا ہے

بدلنا چاہتے ہو مجھ کو تم لوگ!؟
بتاؤ مجھ میں ایسا کیا بُرا ہے!؟

زرا سی دیر کا رستہ ہے تم تک
اسی امید پر دل چل رہا ہے

گلی میں تاش کھیلی جا رہی ہے
خدا بادل پہ بیٹھا دیکھتا ہے

سبھی پھولوں کو مشکل پڑ گئی ہے
وہ جب سے باغ میں آیا ہوا ہے

کوئی سایہ ہے جو صبح سویرے
ہماری سیڑھیوں میں بیٹھتا ہے

کہاں سنتا ہے کوئی گھر میں اُس کی
وہ پاگل ہے مسلسل بولتا ہے

نظر آتا نہیں تجدید لیکن
کوئی میرے برابر میں کھڑا ہے

تجدید قیصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button