آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفیصل شہزاد

دشمن کو سمجھ آئی نہیں یار ہماری

ڈاکٹر فیصل شہزاد کی ایک اردو غزل

دشمن کو سمجھ آئی نہیں یار ہماری
ناحق کبھی اُٹھی نہیں تلوار ہماری

پل بھر میں گرا دی گئی دیوار ہماری
برسوں کی ریاضت گئی بےکار ہماری

اک تم ہی سمجھ پائے نہ مجھ کو میرے یارا
ورنہ تو یہ دنیا تھی طلبگار ہماری

دنیا سے لڑ ے، جیت مقدر ہوئی لیکن
پھر جنگِ محبت میں ہوئی ہار ہماری

جسموں کی قرابت میں کہیں روح نہیں تھی
تم تھے بھی تو تنہائی تھی غمخوار ہماری

ہم عشق کو بھی دین دھرم سمجھے تھے لیکن
رسوائی مقدر بنی ہر بار ہماری

کچھ اس لئے بھی بھر گیا دل ہم سے تمھارا
وافر تھی بہت پیار کی مقدار ہماری

ہر شخص اٹھا کر ہمیں رکھ دیتا ہے فیصل
قیمت ہی نہیں جانتا بازار ہماری

فیصل شہزاد

فیصل شہزاد

فیصل شہزاد اردو کے مشہور شاعر ہیں، ان کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں، وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button