آپ کا سلاماردو نظمڈاکٹر الیاس عاجزشعر و شاعری
اقبالؒ اپنے خواب کی تعبیر دیکھ لے
ڈاکٹر محمدالیاس عاجز کی ایک اردو نظم
اقبالؒ اپنے خواب کی تعبیر دیکھ لے
اسلام کی توبجھ رہی تنویر دیکھ لے
یہ ملک توبنایاتھابس اک خداکےنام
اس ملک میں خُداکی تُو تحقیردیکھ
آیا ہےحُکمِ شاہی کہ اب فاصلہ نماز
دوفٹ رکھےنمازی بھی تدبیر دیکھ لے
فرمان ہے نبیﷺ کا یہ جو صف نہ ٹیڑھی ہو
عَالِم یہ کس طرح کے ہیں تقصیر دیکھ لے
جو فاصلے بڑھاکےتم ہو موت سے فرار
یہ سب خُدا کے ہاتھ ہے تقدیر دیکھ لے
عاجز تمھیں جو پیش ہے اک مسٸلہ حیات
انکار ہے خُدا کا یہ تصویر دیکھ لے
ڈاکٹر محمدالیاس عاجز