لاشیں
لاش کو دفنانا
آسان کام نہیں ہے
مرنے والے کے احباب کو لگتا ہے
کہ وہ ابھی تک زندہ ہے
اور کسی بھی وقت اٹھ کر
انہیں گلے لگا سکتا ہے
یہی سوچ کر وہ اس لاش کے دامن کو
چھوڑنا نہیں چاہتے
کوئی معجزہ ہونے پر ہی
لاش میں جان آ سکتی ہے
چاہے وہ موت انسان کی ہو
یا کسی رشتے کی
ایلزبتھ کورین مونا