آپ کا سلاماردو غزلیاتسید عدیدشعر و شاعری
جس ایک پل میں جدا ہو گیا تھا تو مجھ سے
سید عدید کی ایک اردو غزل
جس ایک پل میں جدا ہو گیا تھا تو مجھ سے
وہ ایک لمحہ گزارا ہے کتنے سالوں میں
گمان کیا کیا تری لکنت زبان سے ہے
جواب ڈھونڈ رہا ہوں ترےسوالوں میں
میں اپنی ذات کا ادراک تجھ سے جاہتا ہوں
تلاش کرتا ہوں خود کو ترے حوالوں میں
وہ خال و خد تیرے مجھ پر عیاں ہوئے ہیں کہ بس
میں کھو گیا ہوں گئے وقت کی مثالوں میں
وہ درد دل ہے کہ ضعف بدن کے ہوتے ہوئے
کوئی زمیں پہ گرے تو اسے سنبھالوں میں
سید عدید