آپ کا سلاماردو شاعریاردو غزلیاتطلعت سروہا

کھو گئی ان کے تصور میں کہیں

ایک اردو غزل از طلعت سروہا

کھو گئی ان کے تصور میں کہیں

ہو گئے شعر مکمل کتنے

کتنی سنجیدہ ہیں نظریں ان کی

اور الفاظ ہیں چنچل کتنے

آج بھی رہ گئی دھرتی پیاسی

آج بھی چھائے تھے بادل کتنے

اب تو خود پہ بھی اعتبار نہیں

دھوکے کھائے ہیں مسلسل کتنے

تیری آواز میں جادو ایسا

سن کے ہو جاتے ہیں پاگل کتنے

ایک میرا دل ہی نہی ھے طلعت

جل گئے بانس کےجنگل کتنے

طلعت سروہا

طلعت سروہا

نام ۔ طلعت جہاں سروہا قلمی نام۔ طلعت سروہا افسانہ نگار، شاعرہ پیدائش۔ سہارنپور(یو پی ) تعلیم ۔ MA پہلی غزل خاتون مشرق میں شائع ہوئی تھی اور بشتر اخبارات میں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ شاعری مجموعہ بہت جلد منظر عام پر آئے گا۔ زبان۔ اردو، ہندی، انگریزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button