اردو غزلیاتشعر و شاعریشہزاد نیّرؔ

آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں

شہزاد نیّرؔ کی ایک خوبصورت غزل

آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں، جائیں
رو کے بیٹھا ھوں نہ اب اور رُلائیں ، جائیں

مجھ سے کیا ملنا کہ میں خود سے جُدا بیٹھا ھوں
آپ آجائیں ، مجھے مجھ سے ملائیں، جائیں

حجرہ ء چشم تو اوروں کے لئے بند کیا
آپ تو مالک و مختار ہیں آئیں، جائیں

اتنا سانسوں سے خفا ھوں کہ نہیں مانوں گا
لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو منائیں ، جائیں

زندگی تو نے دُکاں کھول کے لکھ رکھا ھے
اپنے حصے کا کوئی رنج اٹھائیں ، جائیں

جا بہ جا خون کے چھینٹے ہیں ھمارے گھر میں
کون سا ورد کرا ئیں کہ بلائیں ، جائیں

اور بھی آئے تھے درمان ِمحبت لے کر
آپ بھی آئیں کوئی زخم لگائیں ، جائیں

آمد و رفت کو دنیائیں پڑی ھے نیر
دل کی بستی کو نہ بازار بنائیں ، جائیں

شہزاد نیّرؔ

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button