میں تم سے محبت کرتی ہوں
چند حسین لمحات میں
جب تم ہو میرے ساتھ میں
میرا ہاتھ ہو تمھارے ہاتھ میں
تپش بھی ہو جذبات میں
نہ جانے کیوں!
میں خود کو سمیٹے رہتی ہوں
زیادہ کچھ نہیں کہتی ہوں
تیرے ہر احساس کو!
آنکھوں میں جذب کرتی ہوں
پر لب سے کچھ نہیں کہتی ہوں
لیکن!
جب تم نہ ہو میرے ساتھ میں، حسین خیالات میں
میں جب بھی تم سے ملتی ہوں
ڈھیروں باتیں کرتی ہوں
کیوں کہ
میں تم کو سوچ کر جیتی ہوں
میں تم سے محبت کرتی ہوں۔
معطر عقیل