اردو گیتشعر و شاعری

میں تیرے حسن کو

ماجدؔ دیوبندی کا ایک اردو گیت

میں تیرے حسن کو نغمات کے سانچے میں ڈھا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
فضائیں نور میں ڈوبیں ہواوؤں میں مہک جا گے
زمانہ سر جھکائے گا ہمارے پیار کے آگے
ہر اک رسوائی سے دامن کو تیرے میں بچا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
میں تیرے حسن کو نغمات کے سانچے میں ڈھا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
یہ تیرے جسم کی خوشبو یہ تیری زلف کے سایے
مری باہوں کے حلقے میں کبھی ائے کاش تو آئے
ترے سانسوں کی گرمی کو میں سانسوں میں بسا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
میں تیرے حسن کو نغمات کے سانچے میں ڈھا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
جو تیرا ساتھ مل جائے دکھا دوں میں زمانے کو
مکمل کر کے اپنے عشق کے رنگیں فسانے کو
کتابِ زیست کا اپنی تجھے عنواں بنا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
میں تیرے حسن کو نغمات کے سانچے میں ڈھا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
ڈرا سکتی نہیں دنیا مجھے طوق وسلاسل سے
گزر جاؤں گا ہنستا کھیلتا یارو مراحل سے
وفا کی راہ میں ماجدؔ میں ہستی کو مٹا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا
میں تیرے حسن کو نغمات کے سانچے میں ڈھا لوں گا
تجھے تجھ سے چرا لوں گا تجھے تجھ سے چرا لوں گا

ماجدؔ دیوبندی

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button