محترم جناب قاری صاحب
السلام علیکم
کائنات میں ہر چیز اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کر رہی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ‘موسیقی روح کی غذا ہے’۔ دراصل یہ اللہ تعالیٰ کی حمد روح کی غذا یے نہ کہ موسیقی ۔
الحمدللہ جو اس علم کی آگہی رکھتا یے وہ شاید ہی میوزک سنتا ہو میرا نہیں خیال اور ہاں اپ کو مغرب کی اللہ کی بے راہروی مخلوق کےلئے ہدایت کی دعا ضرور کرنی چاہیے۔
اور ان ہدایت یافتہ مسلمان کیلیے ضرور دعا فرمائیں جو قومی خزانہ کو بڑی بے دردی سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ ان آعلی حضرات کو قومی ڈاکوؤں کے خلاف زبان کھولتے سے ڈر لگتا ہے۔
یہ لوگ زبان کا استمعال صرف ہیٹ کی خاطر کرتے ہیں۔
قرآن پاک کا گہرائی سے مطالعہ کریں تو پتا جلتا ہے کہ پرندے رقص اور گیت گاتے ہیں۔ بارش کی رہم جم سے کون یے جو پیار نہیں کرتا؟ کائنات میں ہر شے گردش میں یے۔ قاری جب وجد میں آتا یے تو سماعی کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
محترم جناب اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق اپنے اپنے انداز میں اللّٰہ تعالیٰ کی حمد بیان کر رہی یے۔ بس دیکھنے والے کی نظر اور سماعت درکار یے۔
ہماری یہ
کائنات تمام ‘خلا ‘ اور ‘وقت’ اور ان کے مشمولات پر مشتمل ہے۔ اس میں تمام وجود، کسی بھی بنیادی تعامل، جسمانی عمل اور جسمانی مستقل شامل ہیں۔
اس وقت کائنات کی وسعت لامتناہی ہے اور اس میں بے شمار کہکشائیں، ستارے، سیارے اور دیگر اجرام فلکی شامل ہیں۔ یہ نظاموں، سیاروں، سیاہ گڑھے، اور دھندلی ہوئی نیبولا کا ایک پیچیدہ جال ہے، جہاں وقت اور جگہ کی حدود پار ہو جاتی ہیں۔ یہ حیرت انگیز اور پُراسرار کائنات انسانی فہم سے ماوراء ہے، اور اس کے رازوں کو سمجھنے کے لئے سائنسدان کئی سالوں سے مسلسل تحقیق کر رہے ہیں۔
تحریر کو پڑھنے کا شکریہ
والسلام
محمد مسعود صادق
MARVELLOUS PIECE OF WRITING