آپ کا سلاماردو غزلیاتذیشان احمد خستہشعر و شاعری
تمہاری ڈائری میں وہ کلام
ذیشان احمد خستہ کی ایک اردو غزل
تمہاری ڈائری میں وہ کلام کس کا تھا
نہ تھا وہ میرا تو آخر پہ نام کس کا تھا
بلا کہ بزم میں برہم سبھی پہ ہوتے رہے
نہی جو میں نے بلایا یہ کام کس کا تھا
میں آ گیا صفِ اول جو عاشقوں کی ترے
یہ کون جا سے ہٹا ہے مقام کس کا تھا
نہ کوئی تیغ نہ خنجر نہ شربِ زہر آلود
ہمارے ہوتے وہاں اہتمام کس کا تھا
نگاہ اور طرف تھی عدو تھا اور طرف
لبوں سے پھوٹتا وہ ابتسام کس کا تھا
سخن وروں کی بھری بزم سے ہوئے بے دل
تو بولے آپ میں خستہ سا نام کس کا تھا
ذیشان احمد خستہ