آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ دل شمسشعر و شاعری

ہوئی آنکھ نم دل تڑپ کر پکارا

شاہ دل شمس کی ایک اردو غزل

ہوئی آنکھ نم دل تڑپ کر پکارا
نہ ہم ہیں کسی کے نہ کوئی ہمارا

کیا عشق جس سے رہا نا مکمل
وظائف کئے ہیں کیا استخارہ

کیے ہیں بہت ورد چلے بھی کاٹے
مگر عشق سر سے نہ اترا تمہارا

مزاروں پہ جا کر دعائیں بھی مانگیں
وہ اک شخص پھر بھی ہوا کب ہمارا

ہمیں ڈوبنے سے نہ کوئی بچائے
کناروں سے ہم کر چکے ہیں کنارہ

چلو شاہ دلؔ بن میں کٹیا بنا لیں
چمن میں نہ ہوگا اب اپنا گزارا

شاہ دل شمس 

post bar salamurdu

شاہ دل شمس

حافظ آباد, پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button