آپ کا سلاماردو غزلیاتافتخار شاہدشعر و شاعری
اس نے دریا کو بلایا جو اشارا کر کے
افتخار شاہد کی ایک غزل
اس نے دریا کو بلایا جو اشارا کر کے
چل دئیے لوگ سمندر سے کنارا کرکے
رات بھر کالی ہواوں نے بہت بین کئے
بام پر جلتے چراغوں کا خسارا کر کے
ترے مرہم نے بھی زخموں کا مداوہ نہ کیا
درد کچھ اور بڑھا درد کا چارا کر کے
میں نے پھر پوچھ لیا اتنی پریشاں کیوں ہو
ہنس کے بولی کہ میاں عشق دوبارا کر کے
خاک کے ذروں کو اکسیر کیا ہے تو نے
اپنے قدموں کے تلے چاند ستارا کر کے
میں تری آنکھ، ترے ہاتھ کے صدقے جاوں
تو نے تصویر بنا دی ہے نظارہ کر کے
افتخار شاہد