بسم اللہ الرحمن الرحیم
گردش ایام میں ہیں آج کل
مگر ہم گبھراتے نہی ہیں
جستجو کر رہے ہیں منزل کے تعاقب کی
اپنی بات سے بھاگ جاتے نہی ہیں
ہم بہت سے خوابوں۔کو دیکھتے ہیں انکے پورا ہونے کی امید رکھتے ہیں پر ہم محنت سے دور بھاگتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں ہمیں ٹرے میں میسر ھو جاۓ ۔جیسے مہمانوں کو ملتا ھے ۔یاں بوڑھے بزرگوں کو یا بچوں کو
لیکن اپنے خوابوں کو پانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ھے۔اپنی منزل کا تعین کرنا پڑتا ھے۔بہت سے طوفانوں سے لڑنا پڑتا ھے۔اپنے بناۓ ہوۓ خوابوں کے گھونسلوں کی حفاظت کرنی پڑتی ھے۔دن۔و رات کو اک کرنا پڑتا ھے۔ٹھوکریں کھانے سے لے کر باتیں سننے تک اور ساتھ دوسروں سے سبق لے کر خود کی تکمیل کرنی پڑتی ھے۔
خواب دیکھنا بہت آسان ہوتا ھے انکو پورا کرنا بہت مشکل۔کٹھن۔ اتنا کہ اک عمر گزر جاتی ھے۔.ہماری چھوٹی چھوٹی خوشیاں مسکراہٹیں اور خواہشیں ادھوری بھی رہ جاتی ہیں۔
مگر اگر لگن سچی ھو۔ارادہ مضبوط ھو اور اپنے آپ سے عہد۔ہو کر کے دیکھنا ہے۔کرنا ھے اور کریں گے کچھ بھی ھو جاۓ۔
تو میں کہتی ھوں اللہ راستے بنا دیتا ھے۔منزل کی طرف ڈال دیتا ھے۔روکاٹیں ہٹتی جاتی ہیں۔مدد غیب سے درکار ھو جاتی ھے۔پر یہ مرحلہ تب آتا جب آپ پیچھے بہت کچھ برداشت کر کہ چھوڑ کر دھکے کھا کر ٹھوکروں کی زد سے منہ کے بل گر کر طوفانوں سے لڑ کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں۔ھوتے ھو۔
پھر آسانی مہیا ھو جاتی ھے اور منزل قریب آجاتی ھے
اور وہ کامیابی دنیا دیکھتی ہے۔رشک کرتی ھے۔آپ آیئڈل مانے جاتے ھو۔لوگ کہتے ہیں کاش ہمیں یہ مقام۔مل جاۓ۔
لیکن لوگوں کو معلوم نہی ھوتا اس مقام تک پہنچنے کی اصل کہانی۔
تو آپ اس کہانی کا حصہ بنیں اس عہد کو ڈھونڈیں مضبوط بنیں۔اپنے سے وعدہ کریں اپنے خواب پورے کرنے ہیں ۔خود کو کامیاب بنانا ھے۔اور خود۔کو ثابت کرنا ہےکہ ہم بہترین ہیں۔اور بہترین لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں
رقیب تحریر
صنم فاروق