آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریکومل جوئیہ

وہ بے بسی کہ جسم میں

کومل جوئیہ کی ایک اردو غزل

وہ بے بسی کہ جسم میں جاں بھی نہیں رہی
اس پر ستم کہ رسمِ فغاں بھی نہیں رہی

آنکھیں بھی عشق لے گیا اک پل میں نوچ کے
اس سانحے میں میری زباں بھی نہیں رہی

ایسا اداسیوں نے کیا ہے مجھے اسیر
رہنا تھا خوش جہاں پہ ، وہاں بھی نہیں رہی

دل تو ہے ایک میرا مگر عارضے ہیں دو
بابا بھی جا چکے مری ماں بھی نہیں رہی

دنیا سے اتنا اوب گیا جی کہ بعدِ ہجر
سینے میں آرزوئے بتاں بھی نہیں رہی

انہونیوں کا اس قدر بستی پہ راج ہے
کومل کہیں پہ جائے اماں بھی نہیں رہی

کومل جوئیہ

post bar salamurdu

کرن شہزادی

سلام اردو ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button