- Advertisement -

کون کہتا ہے بار بار ملے

منیر انجم کی ایک اردو غزل

کون کہتا ہے بار بار ملے
ایک لمحہ خوشی کا یار ملے

میرے ہونے کا مرثیہ لکھے
میرے رونے پہ اشک بار ملے

یار اک شخص اس جہان میں بھی
میرے ہونے کا دعویدار ملے

موت آنی ہے میں نے مانا پر
سانس لینے کا اختیار ملے

جس کو نفرت تھی مانگنے سے کبھی
اب وہ کہتا ہے کچھ ادھار ملے

آپ جیسا مجھے ملا ہی نہیں
میرے جیسے تو بےشمار ملے

منیر انجم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
منیر انجم کی ایک اردو غزل