ایک فریش کدّو کا چھلکا باریک کاٹ لیں ( چھلکے میں اگر کدّو زیادہ لگے ہوں تو نکال دیں )
2 عدد آلو بُھجیا کی طرح کاٹ لیں ۔۔
ایک ٹماٹر باریک کاٹ لیں ۔۔
ایک پیاز درمیانی سائز باریک کاٹ لیں ۔۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ حسبِ ضرورت ۔
ہلدی ایک چُٹکی ۔
نمک حسبِ ضرورت
آئل حسبِ ضرورت ۔۔
ترکیب ۔
کدّو کا چھلکا اور آلو کاٹ کر دھو لیں ، سنہری مائل پیاز فرائی کرکے چھلکا ، آلو ، ٹماٹر اور نمک مرچ ہلدی ڈال کر ٹماٹر کے مِکس ہونے تک بھونیں ، پھر پانی ڈال کر گلنے کے لیئے چڑھا دیں ، گل جائے تو بھون کر اتار لیں اور چپاتی یا دال چاول کے ساتھ کھائیں مزے کی لگتی ہے ۔۔
کدّو کے چھلکے کے کباب بھی مزے کے لگتے ہیں اس کے لیئے ایک کدّو کا چھلکا باریک کاٹ کر آدھا پاؤ چنے کی دال 4 ثابت مرچیں ایک چٹکی نمک ڈال کر گلا لیں ، پھر 2 انڈے ڈال کر بلینڈ کریں ، ہرا دھنیا اور نمک ملاکر کباب بنا کے فرائی کرلیں ، اگر کباب ٹوٹ رہے ہوں تو ایک انڈا پھینٹ کر کباب ڈپ کرکے فرائی کرلیں ۔
تبصرے دیکھیں یا پوسٹ کریں