اجزاء ۔
کیری 4 عدد ۔
پانی ۔ 4 پیالی ۔
نمک ۔ آدھا چائے کا چمچہ ۔
چینی ۔ حسبِ ذائقہ ۔
پودینہ ۔ چند پتّیاں ( باریک پیس لیں )
پسی ہوئی سیاہ مرچ حسبِ پسند ۔
ترکیب ۔
کیریوں کو دھو کر توے پر رکھ کر کسی برتن سے ڈھانک دیں ، تھوڑی تھوڑی دیر بعد کیریوں کو پلٹتے رہیں یہاں تک کے کیریوں کا چھلکا براؤن ہو جائے، اگر چھلکا جل بھی رہا ہو تو کوئی بات نہیں بس آگ کی تپش سے کیری کا گودہ نرم ہونا چاہیئے ، جب کیریاں پک جائیں تو ٹھنڈا کر کے چھلکا اُتار کرگودہ الگ کرلیں ۔اب اس میں تمام اجزاء شامل کر کے بلینڈ کر لیں ، اور کسی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں ، جب دل چاہے پانی ملائیں اور مشروب تیار
تبصرے دیکھیں یا پوسٹ کریں