- Advertisement -

شہرت سے نہ دولت سے نہ کار سے ملنی ہے

ایک اردو نعت ﷺ از اویس خالد

شہرت سے نہ دولت سے نہ کار سے ملنی ہے
بخشش تو تجھے صدقے سرکارؐ سے ملنی ہے

فردوس اگرچہ ہے تخلیق خداوندی
لیکن یہ محمدؐ کے دربار سے ملنی ہے

غم اک نہ رہے باقی تکبیر وہ ایک سن کر
جو مسجد نبویؐ کے مینار سے ملنی ہے

مل سکتی نہیں بے شک تم پر رکھو جہاں بھر کو
جو مثل محمدؐ کے کردار سے ملنی ہے

آقاؐ کے غلاموں میں جو چاہوں کہ شامل ہو
نسبت تجھے کربل کے سردارؓ سے ملنی ہے

خالد جو عطا کی ہے آقاؐ نے یہ نعت اپنی
راحت بھی سدا اب ان اشعار سے ملنی ہے

اویس خالد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو نعت ﷺ از اویس خالد