اے نبی کہہ دیجیے! اک ہے خدا
واحد و یکتا ہے وہ سب سے جدا
لا شریک و ربِ ہست و بود ہے
وہ اَحَد ہے مالک و مسجود ہے
بے غرض ہے مطلقاً وہ بےنیاز
تا ابد حاصل ہے اس کو امتیاز
وہ کسی کا باپ اور بیٹا نہیں
کوئی بھی رشتہ اسے زیبا نہیں
ولدیت سے ماورا ہے لا وَلَد
وہ اَحَد ہے وہ اَحَد ہے وہ اَحَد
کبریائی میں کوئی ہمسر نہیں
کوئی بھی اللہ سے برتر نہیں
منزّہ سیّد