آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر الیاس عاجزشعر و شاعری
اپنے اشعار کا عنوان کروں گامیں یار
ڈاکٹر الیاس عاجز کی ایک غزل
اپنے اشعار کا عنوان کروں گامیں یار
ہجر کی آگ میں دن رات جلوں گا میں یار
قافیے اپنے ردیفیں بھی بنیںگی اپنی
شعر اپنی ہی زمینوں پہ کہوں گا میں یار
میں چُرا ٶں گا نہیں غزلیں کسی کی نظمیں
سرقہ بازوں کو بھی اب زہر لگوں گا میں یار
روز عنوان نیا زندگی میں ملتاہے
کس طرح کِشتِ سخن پیاسی رکھوں گا میں یار
آپ کیوں سیخ پا ہوتے ہیں ابھیسے جانی
آپ کے ساتھ جیوں ساتھ مروں گا میں یار
کس طرح عالمِ وِجدان میں وہرہتے ہیں
گر تصور بھی کیا خود سےڈروں گا میں یار
جب وفا دار نہیں زندگی تو پھر عاجز
جب تلک زندہ ہوں عزت سے جیوں گا میں یار
ڈاکٹر محمدالیاس عاجز