آپ کا سلاماسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ

مرے ماں باپ قرباں ہوں محمدؐ پر الٰہی

ایک اردو نعتﷺ از عمران سیفی

مرے ماں باپ قرباں ہوں محمدؐ پر الٰہی
فِدا امت کے انساں ہوں محمدؐ پر الٰہی

تجھے ہے واسطہ تیری ہی عظمت کا خدایا
کہ رائج ہو عقیدہ اُنؐ کی سُنت کا خدایا

ہم اُنؐ کے ذکر سے توحید کی بُنیاد رکھیں
یہ انؐ کا حکم ہے در پر ترے فریاد رکھیں

اُسے روزِ قیامت ہو نصیب ان کی شفاعت
جسے اِس زندگی میں شرک و بدعت سے ہو نفرت

محمدؐ کی محبت میں اجل آ جائے یارب
تری توحید کا بادل یہاں چھا جائے یارب

عمران سیفی

عمران سیفی

میرا نام عمران سیفی ہے میں ڈنمارک میں مقیم ہوں پاکستان میں آبائی شہر سیالکوٹ ہے میرا پہلا شعری مجموعہ ستارہ نُما کے عنوان سے چھپ چکا ہے جو غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button