مظلوم کی جو شخص حمایت نہیں کرتا
اللہ کے بندوں سے محبت نہیں کرتا
ہوجاتا ہے ہر دور میں جبرً ا ہی مسلط
مظلوم کبھی ظلم کی چاہت نہیں کرتا
آتا ہے کڑ ا وقت تو بن جاتا ہے مجرم
جو شخص کسی جرم سے نفرت نہیں کرتا
رہتا ہے نئی سوچ سے محروم وہ جب تک
فرسودہ روایت سے بغاوت نہیں کرتا
جس شخص کو پور ا ہو یقیں ذاتِ خدا پر
گردن تو کٹادیتا ہے ہجرت نہیں کرتا
جو مال مجھے مفت میں حا صل ہو کہیں سے
اُس مال سے میں گھر کی کفالت نہیں کرتا
اُس شخص کی بن جاتی ہے تنہائی مقدر
جو شخص کسی اور پہ شفقت نہیں کرتا
آتی نہیں ہے شاعری میں اُس کی روانی
جو مشق ِ سُخن اور ریاضت نہیں کرتا
کہتا ہے بُر ا سوز ؔجو اصحابِ نبی ﷺ کو
اللہ بھی اُس شخص پہ رحمت نہیں کرتا
محمد علی سوزؔ