آپ کا سلاماردو نظمڈاکٹر عرفان احمد بیگشعر و شاعری

آئینے کی کرچیاں

ڈاکٹر عرفان احمد بیگ کی ایک اردو نظم

چلو کر نوں سے تھوڑی بات کر لیں
چلو پتوں کے آنسو پونچھتے ہیں

پرندے تتلیاں رخصت ہو ئی ہیں
عجب سہمی ہوئی سی اک فضا ہے

مناظر لُو سے جھلسے جا رہے ہیں
چمن کی رات چھوٹا آسمان جگنو، ستارے

سبھی چمگادڑوں نے کھا لیئے ہیں
گلوں کے قتل پہ شبنم کا گریہ

یہ گریہ حبس میں مفلوج سا ہے
چلو کرنوں سے تھوڑی بات کرلیں

مگر یہ چاند اب کیوں ہانپتا ہے
لرزتی روشنی یہ چاندنی ہے؟

چکوروں کے جنازے آ رہے ہیں
الہٰی قہر یہ تیر ا نہیں ہے

یہ میرے آئینے کی کرچیاں ہیں

ڈاکٹر عرفان احمد بیگ

post bar salamurdu

ڈاکٹر عرفان احمد بیگ

نام۔ ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،،تمغہ ء امتیاز،، ولد حسان احمد بیگ پیدائش۔ 12 دسمبر1954 ء کوئٹہ۔۔ تعلیم۔پی ایچ ڈی اردو،، ایم اے سوشل ورک،۔ایم اے ہسٹری۔ ایم اے ایجو کیشن (ریٹائر پر وفیسر محکمہ تعلیم بلوچستان ہائر ایجوکیشن اینڈ کالجز ) وزیٹنگ پروفیسر بلوچستان یو نیو رسٹی کو ئٹہ۔ بیوٹم یو نیو رسٹی کو ئٹہ۔ کالم نگار، تجزیہ نگار، فیچررائٹر، ادیب، شاعر، محقق، ماہرتعلیم، مورخ، روز نامہ۔ مشرق 1975 ء تا 1988 ء۔ روز نامہ جنگ 1988 ء تا 2017 ء روز نامہ ایکسپریس 1918 ء تا حال روزنامہ دن لاہور روز نامہ پاکستان۔ پی ٹی وی۔ ریڈیو پاکستان کو ئٹہ۔ لاہور۔ راولپنڈی۔ اسلام آباد۔پرائیویٹ ٹی وی چینلز شائع شدہ کتب۔۔ تعدا د 18۔ 80 فیصد شائع شدہ کتب ایوارڈ یافتہ انعام یافتہ مکان نمبر 9-14/3 اسٹیورٹ روڈ کو ئٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button