غموں میں بھی مری راحت علیؓ سے ہے
میں سنّی ہوں، مری الفت علیؓ سے ہے
نبی ﷺ نے خود محبت کو سند بخشی
اسی خاطر مری رغبت علیؓ سے ہے
فقیر آیا، دعا دے کر گیا واپس
مری دولت، مری برکت علیؓ سے ہے
لگا پہرا، نبی ﷺ کے گھر علیؓ سوئے
وفا کی اک نئی نسبت علیؓ سے ہے
حسنؔ، خیبر میں جب چمکی علیؓ کی تیغ
شجاعت کی نئی رفعت علیؓ سے ہے
میر حسنؔ








