- Advertisement -

وہ لاکھ دوری کے بعد بھی

ہدیہ نعت بحضور آقائے دو جہاں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

وہ لاکھ دوری کے بعد بھی ہے مدینے والے سے رابطے میں
سلام پڑھنا ہے یاد جسکو درود ہے جسکے حافظے میں

لگن لگی ہے تمہارے در کی بہت اجالا ہے تب سے من
چراغِ امید جل رہا ہے ہماری آنکھوں کے طاقچے میں

یوں بد نصیبوں کے کھل گئے ہیں نصیب اب کے ، نبی کے صدقے
سفر مدینے کا دکھ رہا ہے ہماری قسمت کے زائچے میں

خدا نے چاہا ہے تو مسافر نے اک سفر کا ارادہ باندھا
واں بارگاہِ نبی کی جانب واں سبز گنبد کے راستے میں

تو کیوں نہ پھر میں نبی کے قدموں کی خاک آنکھوں کا سرمہ کر لوں
مجھے جو لاحق ہے فکر نظروں کی روشنی کے معاملے میں

علی کی نسبت ، نبی کی سنت، یہ گود_زہرا کی ہے فضیلت
حسین حق پر ڈٹے رہے جو منافقوں کے مقابلے میں

وہ جنکے نعلین چھو کے آئے ہیں منتہیٰ کی بھی انتہا کو
وہ اور کوئی نبی نہیں ہیں وہ سب سے اعلیٰ ہیں مرتبے میں
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

 

شہلا خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
شیخ خالد زاہد کا اردو کالم