آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعاجز کمال رانا
مصائب کو چھپانا جانتا ہے
عاجز کمال رانا کی ایک اردو غزل
مصائب کو چھپانا جانتا ہے
یہ لڑکا مسکرانا جانتا ہے
تجھے وہ حور بھی لکھتا رہا ہے
قلابوں کو ملانا جانتا ہے
انا کو قتل کر دیتا ہے اپنی
وہ روٹھوں کو منانا جانتا ہے
تمہیں تو ہم اکیلے جانتے ہیں
ہمیں سارا زمانہ جانتا ہے
تعلق ختم کر ڈالا ہے جس نے
روابط کو نبھانا جانتا ہے
عاجز کمال رانا








