آپ کا سلاماردو تحاریرتحقیق و تنقید

” قلم کتاب “ دنیا کی ایک تاریخ ساز کتاب

تبصرہ: نعمان حیدر حامی

ادب اطفال کی خدمت گزاری میں بلاشبہ ہر دور میں ادیبوں نے نئے نئے کارنامے سر انجام دیئے ہیں ، جن کی خوبصورتی ہمارے سامنے مختلف اشکال میں موجود ہے۔ مگر ادب اطفال میں دور جدید میں جدیدیت پیدا کرنے میں جدید سوچ کے مالک مصنفین اور خدمت گاروں نے ادب اطفال کو جدیدت سے سرشار کر کے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ اس جدید دور مختلف نامور مصنفین کی ہاتھوں کی خوبصورت لکھی تخلیقات پر مشتمل کتاب ” قلم کتاب “ آ رہی ہے۔ جس سے ادب اطفال میں ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ یہ کتاب کئی حوالوں سے اپنی مثال آپ ہے اور اس میں جتنی خصوصیات گنتے چلے جائیں گے آپ کو تخلیق کاروں کے ساتھ کتاب کو مرتب کرنے والے مصنفین کی دن رات محنت کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ ایک تو اس کتاب میں تقریباً 400 کے قریب لکھاریوں کی ہاتھ سے لکھی تحریروں کو یکجا کیا گیا ہے اور دوسری طرف سے اس کتاب میں ٹائٹل سے لے ہر صفحہ ہاتھ سے لکھا گیا ہے یعنی یہ دنیا کی واحد تصنیف کا درجہ حاصل کرے گی جو مشنری لکھائی ( کمپوزنگ ) پاک ہوگی۔ اس کتاب کو نہایت خوبصورتی مزین اور اچھی کوالٹی میں شائع کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔ اگر کتاب کے مرتب کرنے والے مصنفین کی بات کی جائے تو ادب اطفال کے میدان میں پروجیکٹ ” قلم کتاب “ سے پہلے بھی انہوں نے ایک تاریخ ساز سلسلہ ” آپ بیتیاں “ شروع کیا ہوا ہے۔ جس میں ادیبوں کی آپ بیتیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ دو جلدوں میں شائع ہوچکی ہے۔ ان سب پروجیکٹ کو سر انجام دینے والوں میں نامور اور پاکستان کے مشہور مصنفین میں محبوب الہٰی مخمور اور نوشاد عادل صاحب ہیں۔ جن کاوشوں سے یہ تاریخ ساز کتاب ان شاءاللہ ادب میں انقلاب برپا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے والی ہے۔ ” قلم کتاب “ تصنیف میں شامل ادیبوں کی تحریروں میں
عبدالستار ایدھی ، احمد فراز ، احمد ندیم قاسمی ، علامہ عرفان دیر عابدی ، الماس دولتانہ ، انور سدید ، اشفاق احمد ، بیگم سعدیہ قاضی عیسیٰ ، زیلم خان (صدر چیچنیا) ڈاکٹر انور سجاد ، ڈاکٹر اسرار احمد ، گوہر ایوب ، جنرل محمد اعظم خان ، جنرل شیر علی پٹوری , عمران خان ، اسرارِ زیدی ، مولانا جان محمد عباسی ،کلیم الدین ، خاطر غزنوی ، محسن احسان ، مولانا محمد حسین نعیمی ، مولا ا امین احسن اصلاحی ،ممتاز دولتانہ ، منیر نیازی ، مسکین علی حجازی ، نواب اکبر بگٹی ،نواب زادہ نصر اللہ خان ، نذیر صابر ، پروفیسر ظریف خان ، قاسم ضیاء ( اولمپیئن) قاضی حسین احمد ،رفیع الدین ہاشمی ، ایس ایم خالد (مصور) محترمہ سلمی تصدق حسین ، سرفراز شاہد ، محمد شریف شیوہ ، جناب شوکت علی (گلوکار) عبدالصبور طارق ،سید محمد حبیب اللہ اوج ، طالب ہاشمی ، عقیل محمد ، ضیاء شاہد ، طارق عزیز (نیلام گھر) اے حمید ،ادا جعفری ، اختر شہاب ، اختر شیرانی ، علی سفیان آفاقی ، انور شعور ،جمیل جالبی ، عقیل عباس جعفری ، عارف عبدالمتین ، عارف شفیق ، اسد اریب ، اشفاق احمد ، بابا نجمی ، بشیر بدر ، بشریٰ رحمٰن ، چغتائی ( آرٹسٹ) دانش دہلوی ، ڈاکٹر عبد القدیر خان ، فیض احمد فیض ، فراق گورکھپوری ، گلزار ( انڈین گیت نگار) ، حفیظ جالندھری ، حکیم محمد سعید ، حنیف رامے ، حسن نثار(چوراہا) ، حمایت علی شاعر ، ابنِ انشاء ، ابنِ صفی ، ابراہیم جلیس ، افتخار عارف ،انیس ناگی ، انتظار حسین ، عصمت چغتائی ، جاذب قریشی ، عبداللہ حسین ، جیلانی بانو ، جوش ملیح آبادی ، جون ایلیا ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، کیفی اعظمی ، خواجہ عابد نظامی ، خواجہ حسن نظامی ، خالد علیگ ، خاطر غزنوی ، خدیجہ مستور ، کرشن چندر ، ایم اسلم ، ماہر القادری ،منشایاد ،منظر ایوبی ،مظہر محمود شیرانی ، میرزا ادیب ، ابو الاعلیٰ مودودی ، محسن احسان ، محسن بھوپالی ، منیر نیازی ، قتیل شفائی ، پروفیسر غازی علم دین ، مشتاق احمد یوسفی ، مستنصر حسین تارڑ ، پیرزادہ قاسم ، کرار حسین ، پروفیسر جیلانی کامران ،ریئس امروہوی ، رعنا فاروق ، رسا چغتائی ، صادقین (آرٹسٹ) صہبا اختر ، سلیم کوثر ، ساقی امروہوی ، سحر انصاری ،سحر رومانی ، شہزاد احمد ، صوفی تبسم ، سید وقار عظیم ، سید ضمیر جعفری ، تابش دہلوی ،وزیر آغا ،یاس یگانہ چنگیزی ، زیڈ اے بخاری ، ظہیر کاشمیری ۔عبدالعلیم صدیقی ، عبدالعزیز ساحر ،عبدالحفیظ شاہد ، عبداللہ حسین ، عابدہ نرجس ، ابو الفرح ہمایوں ، محمد علی (فلم اسٹار) ، ادیبہ انور ،احمد اقبال ، اخلاق احمد ، اعجاز احمد نواب ، علیم الحق حقی ، امجد جاوید ، شمع زیدی ، عقیل عباس جعفری ، اقلیم علیم ، اثر نعمانی ، آثم مرزا ، عطاء الحق قاسمی ، اظہر کلیم ، ڈاکٹر عبدالرب بھٹی ، ڈاکٹر ادیب عبدالغنی شکیل ، ڈاکٹر افتخار کھوکھر ، ڈاکٹر سید منظر حسن ، عکسی مفتی ، ڈاکٹر انعام الحق کوثر ، حفیظ الرحمن احسن ، حسن عابدی ، حسن اکبر کمال ، حسام بٹ ، عمران قریشی ، اشتیاق احمد ، سید محمد جاوید امتیازی ، کاشف زبیر ، کوثر چاند پوری ، ایم اے راحت ، ایم اسلم ، ایم الیاس ، محمد شمیم مرتضیٰ ، اسماء قادری ، ذکیہ بلگرامی، منصور ملتانی ، منظر امام ، مظہر کلیم ایم اے ، مرزا حامد بیگ ، مرزا ظفر بیگ ، محمود احمد مودی ، محی الدین نواب ، مشتاق احمد قریشی ، پرویز بلگرامی ، رانا سعید دوشی ، روبینہ رشید ، سعادت حسن منٹو ، صاحب حسین ، شفیق انجم ، شاہد احمد دہلوی ، شکیل عادل زادہ ، شمیم نوید ، شعیب عزیز ، سید الطاف قادر ، سید انور فراز ، سید مبارک شاہ ، سید قاسم محمود ، طاہر جاوید مغل ، یعقوب بھٹی ، سید یونس حسرت ، یونس جاوید ، زبیدہ آپا ، سیما غزل ، ضیاء تسنیم بلگرامی،
عباس العزم ، ادیب سیمع چمن اکبر آبادی ، آفتاب عالم قریشی ، محمد اکمل معروف ، آمین بابر ،انصار احمد معروضی ، عارف مجید عارف ، اشفاق احمد خان ، بیگم ثاقبہ رحیم الدین ، مسعود احمد برکاتی ، ڈاکٹر محمد افضل حمید ، عفت گل اعزاز ، فرہاد احمد فگار ، محمد فیصل شہزاد ، محمد فاروق دانش ، فرزانہ روحی، محمد فیاض ماہی ، غلام محی الدین ترک ، حنیف سحر ، نذیر انبالوی ، محمد فہیم عالم ، خلیل جبار ، مصطفی ہاشمی ، امتیاز عارف ، ریاض عادل ، رانا راشد علی خان ، تسنیم جعفری ، عرفان رامے ، کلیم چغتائی ، کاوش صدیقی ، خادم حسین مجاہد ، خان حسنین عاقب ، مضطر نظامی ، محمد وسیم خان ، محمد شعیب مرزا، محمد عباس ثاقب ، سید مظہر مشتاق، مظہر یوسف زئی ، ضیاء الحسن ضیا، ڈاکٹر طاہر مسعود ، منیر احمد راشد ، محمد ندیم اختر ، نعیم احمد بلوچ ، محمد ناصر زیدی ، نظر زیدی ، نور محمد جمالی ، رانا علی رضا بلو ، رانا محمد شاہد ، ریحانہ اعجاز ، روبنسن سیموئل گل ، رخسانہ افضل ، ایس ایم رحمانی ، صابر فیاض ، صالحہ صدیقی ، م ص ایمن ، سید صفدر علی ، تبسم اشفاق شیخ ، تنویر پھول ، طارق ریاض خان ، افق دہلوی ، عمیر عادل ، ظفر محمود انجم ، زمرد سلطانہ ، ظہران جلیس ، محبوب جاوید ، شہزاد بشیر ، علی رضا ، عالیہ ذوالقرنین ، علیشہ چوہدری،انجم فاروق ساحلی ، مہوش اسد شیخ ، ارسلان اللہ خان ،آسیہ علی ، عطا السلام سحر ،بہرام علی وٹو ، بنت محمود ، بنت ایوب مریم ، بیگم سیدہ ناجیہ شعیب ، محمد برہان الحق ، ڈاکٹر راحت جبیں ، احسان شاکر ،ارم رحمان ، عیشا صائمہ ، فریدہ گوہر ، احمد نعمان شیخ ، فرزین لہرا ، غلام مرتضیٰ علوی ، غزالہ کشور ملک ، ہادیہ جنید گابا ، حفیظ الرحمن احسن ، محمد دانیال حسن ، حافظ نعیم احمد سیال ، حماد رضا ، حفصہ بٹ عدن ، حفصہ الماس ، حمیرا علیم ، جویریہ ارشد وش ، کبیر عباسی ، محمد نعمان ، محمد اویس بلوچ، قانتہ رابعہ ، خدیجہ محسن ، سیدہ لبنیٰ رضوی ،محمد فیصل علی ، محمد شہزور اسلم ڈولہ ، مہر النساء مولوی ، میمونہ ارم مونشاہ ، مریم حجاب ، محمد حسن مختار ، نحل سعدی آرائیں ، نعمان حیدر حامی ، نصرت نسیم ، نزھت وسیم ، رابعہ فاطمہ راشدہ سعیدہ ، رفعت امان اللہ ، رضوان الحق زین ، صدف جاوید ، صفدر علی حیدری ، سفینہ یعقوب مغل ، صائمہ مسلم ، صاعقہ علی نوری ، سائرہ شاہد ، سکینہ زیدی ، صائمہ امتیاز ، صحیفہ ہادیہ ، شمع اختر انصاری ، شارق عزیز میاں اعوان ، شازیہ ستار نایاب ، ثوبیہ رمضان ، سیدہ عطرت بتول نقوی ، سیدہ لبنیٰ رضوی ، طاہرہ کومل ، ابو عبداللہ عماد حسن ، عمارہ محمد فہیم ، عمارہ جہادی ، ام ماریہ حق ، ام نسیبہ ، محمد عثمان ذوالفقار ، واعظ ابن خالد ، زاہرہ جعفری ۔ زوہیب رمضان بھٹی ، محمد شاہد حفیظ ، ماہ نور نعیم ، تنزیلہ احمد ، نیلم علی راجا ،شہزادی ہدی انجم ، محمد شاہد اقبال ، غلام زادہ نعمان صابری ، نوید احمد ، محمد شاہد اقبال ، محمد فہیم زیدی ۔م، سلمان یوسف سمیجہ ، فراز حیدری ، محمد وسیم کھوکھر ، مریم شہزاد شامل ہیں۔
اس کتاب کی مانگ اس قدر بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسی کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی ، یہ کتاب خاص طور پر ان کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے جو ادیبوں کے آٹوگراف کے پیچھے مارے مارے پھرتے تھے۔ یہ آٹوگراف کے شائقین کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ یہاں پر ادب اطفال کے پیارے رائٹر بھیا محترم جناب شہزاد بشیر کا ذکر قابل ستائش ہے کیونکہ نہ صرف ان کی خدمات میں نئے ادیبوں کو پرموٹ کرنا ہی نہیں بلکہ ان کی تصانیف کو متعارف کروانا بھی شامل ہے۔ شہزاد بشیر کا شمار پاکستان کے ادب اطفال کے خوب سے خوب تر ادیبوں میں ہوتا ہے۔ آپ دس کتابوں کے مصنف ہیں۔
خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ” قلم کتاب “ کی پرموشن اور اہتمام میں آپ کا نام بھی سنہری حروف میں لکھنا ضروری ہے۔ اس تصنیف میں آپ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ شہزاد بشیر کی اس پروموشن میں ہم بھی ان کے ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر ان کے ساتھ کوشاں رہیں گے۔

نعمان حیدر حامی

نعمان حیدر حامی

تحریر شاعر و کالم نگار نعمان حیدر حامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button